29 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختون کوا حکومت نے اسامہ بن لادن کے خاندان کا ڈی این ا ے حاصل کرنے کے لئے پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈاکٹر شکیل کی برفی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خصوصی اختیارات کا ااستعمال کرتے ہوئے کیا۔ ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر شکیل کو ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رول کی دفعہ چار بی کے تحت ملازمت سے برطرف کیا گیا گیاہے۔نوٹی فکیشن میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اس اقدام کو پاکستان کے مفاد کے خلاف قرار دیا گیا جس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ قانون کے تحت ڈاکٹر شکیل کو جرمانہ یا سزابھی ہوسکتی تھی تاہم وزیراعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل کوبرطرف کردیا۔