03 جنوری ، 2014
کراچی…تحریک انصاف کے امیدوار راجہ اظہر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے تیکنیکی بنیادوں پر راجہ اظہر کی این اے 251 میں دھاندلی سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف راجہ اظہر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ اعتراضات دور کرنے کے باجود درخواست مسترد کی گئی ۔ سندھ ہائی کورٹ انصاف کی امید کے ساتھ آئے ہیں ۔ راجہ اظہر نے مزید کہا کہ لائنزایریا میں 34 ہزار رجسٹرڈ ووٹ ہیں جبکہ 40 ہزارووٹ کاسٹ ہوئے ، کیسے مان لیں دھاندلی نہیں ہوئی ۔انہوں نے سوال کیا کہ این اے 251 کی صوبائی سیٹ پی ایس 114 پر دھاندلی کے خلاف ایم کیو ایم کے روٴف صدیقی کی درخواست قابل سماعت ہے تو ان کی درخواست قابل سماعت کیوں نہیں ہے۔