04 جنوری ، 2014
سوات…سوات کے علاقے مدین میں چیئرلفٹ دریائے سوات میں گر گئی۔ پولیس کے مطابق چیئر لفٹ میں سوار 6سال کا بچہ اور اس کی دادی دریا میں بہہ گئیں ۔پولیس اور امدادی ٹیمیں دریا میں بہہ جانے والے دادی پوتے کو تلاش کر رہی ہیں۔