پاکستان
05 جنوری ، 2014

ہزارہ سرائیکی صوبے کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں،فیصل سبزواری

 ہزارہ سرائیکی صوبے کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں،فیصل سبزواری

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر ہزارہ سرائیکی اور بہاولپور صوبے کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں،حمزہ شہبازکی جماعت ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کا وعدہ کرچکی ہے،ایسا لگتا ہے مشرف کیخلاف انصاف سے نہیں انتقام سے کام لیا جارہا ہے۔حمزہ شہباز شریف کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایم کیوا یم کے رہنماء نے کہا کہ ملک میں جب دوسرے علاقوں میں اس قسم کی بات ہوسکتی ہے تو ایسا سندھ میں کیوں نہیں ہوسکتا، تمام شہری برابر ہونے چاہیئں، اور سب کو انصاف ملنا چاہیے۔

مزید خبریں :