06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل 12 اکتوبر 1999 سے کیا جائے، تین نومبر2007 سے شروع کرنا انصاف نہیں ہوگا۔سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فوجی قبضے کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہے تو پرویز مشرف اور ان کے تمام ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اکیلے پرویز مشرف کو گھسیٹنا ہے تو 3 نومبر سے شروع کرلیں لیکن یہ انصاف نہیں ہوگا۔