06 جنوری ، 2014
کراچی…سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں بنیادی صحت کے مرکز کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے گزری میں قائم بنیادی صحت کے مرکز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور شہناز وزیرعلی بھی تھیں۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور وہاں موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے بھی پلائے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔