دنیا
06 جنوری ، 2014

امریکا میں ریکارڈ برفباری، بھارت میں دھند کا 4 سالہ ریکارڈبریک

امریکا میں ریکارڈ برفباری، بھارت میں دھند کا 4 سالہ ریکارڈبریک

نیویارک … سردی آج کل اپنے جوبن پر ہے ،امریکا میں تو ریکارڈ توڑ برف باری ہو ہی ہے ، بھارت میں بھی دھند کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہوگیا ہے، نئی دلی میں تو حد نظر 50 میٹر ہوگیا ،نئی دلی اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں،دارالحکومت نئی دلی میں دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔ ادھر کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، جبکہ کچھ منزل کی جانب روانہ ہی نہ ہوسکیں،دوسری جانب امریکا کے محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے بیشتر حصوں میں شدید ترین سردی پڑسکتی ہے، جوگزشتہ 20 سالوں میں سردی کی شدید ترین لہر ہوگی۔ اتوارکی شام تک شکاگو میں 20 سینٹی میٹر برف پڑچکی ہے، جبکہ برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے ، Chicago's O'Hare ائیرپورٹ پر 1200 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، وسطی اور مغربی علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔

مزید خبریں :