پاکستان
06 جنوری ، 2014

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

لاہور…بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ اب دونوں ملکوں کے درمیان سیاست کی بجائے تجارت کی بات ہونے لگی ہے۔ امن کی آشا کا نعرہ ہی اصل راستہ ہے جس پر چلنا سب کے مفاد میں ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے برابری کی بنیاد پر تجارت چاہتا ہے کسی ایک ملک کو زیادہ فائدہ ہو یہ تاثر درست نہیں، پاک بھارت تجارت کیلئے نان ٹیرف بیرئیرزختم کرانے کی بھرپورکوشش کروں گا۔پاکستانی صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ آپس کی بات چیت اور دوروں سے برف پگھلنے لگی ہے، پانی اور کشمیر کے مسائل بھی حل کئے جانے ضروری ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے تمام دیرینہ مسائل کا جلد سے جلد ٹھوس حل نکالیں۔ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

مزید خبریں :