پاکستان
08 جنوری ، 2014

ڈیرہ اسماعیل خان: ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، دوسرا فرار

ڈیرہ اسماعیل خان: ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، دوسرا فرار

ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل پر سوار دو خودکش حملہ آور مسافربس کا پیچھا کر رہے تھے۔ فورسز کی کارروائی سے گھبرا کر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاجبکہ دوسرافرار ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں موسیٰ زئی کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار دو خودکش حملہ ایک مسافر بس کا پیچھا کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک حملہ آور موٹرسائیکل سے اتر کر فرار ہوگیاجبکہ دوسرے حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ہونے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش کیلئے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :