پاکستان
08 جنوری ، 2014

گلگت، بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،صدر ممنون حسین

 گلگت، بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،صدر ممنون حسین

اسلام آباد…صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ حکوت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔صدر ممنون حسین سے گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان نے وزیر اعلیٰ ٰسید مہدی شاہ کی قیادت میں ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔صدر ممنون حسین سے ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ماری امانو نے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں معاشی شعبے کی کارکردگی بڑھانے میں تعاون فراہم کرنے پربریفنگ دی۔

مزید خبریں :