08 جنوری ، 2014
مری…مری کے علاقے سالگراں میں دو کوسٹرز گہری کھائی میں گرگئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر اشتیاق شاہ کے مطابق حادثے میں 10سے 15افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 25زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں کوسٹرز مری سے آرہی تھیں کہ سالگراں کے مقام پر پل پر دونوں بسیں ٹکرا کر 150فٹ گہری کھائی میں گرگئیں۔ پمز اور پولی کلینک میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔ فوجی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ہیں، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فوجی امدادی ٹیمیں مشینری اور لائٹس کے ذریعے امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پمزاسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون دینے کی اپیل کی ہے۔پمز میں 4لاشیں اور 32زخمی منتقل کیے گئے ہیں۔