پاکستان
08 جنوری ، 2014

بنوں کی بجلی بندہوئی تو پنجاب کی بجلی بند کردیں گے، شاہ فرمان

بنوں کی بجلی بندہوئی تو پنجاب کی بجلی بند کردیں گے، شاہ فرمان

پشاور…صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عابد شیر علی کو فیوز اڑادینے والا جواب دیا ہے کہ بجلی ہمارے صوبے کی پیداوار ہے، بنوں کی بجلی بند ہوئی تو پنجاب کی بجلی بند کردیں گے۔ عابد شیر علی برسے تو خیبرپختونخوا حکومت بھی پیچھے نہ رہی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے انہیں ترکی بہ ترکی جواب دیے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر اطلاعات شاہ فرمان عابد شیر علی کو بے وقوف قرار دی دیا۔ شاہ فرمان کے جملے مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز کی طبع نازک پر ناگوارگزرے تو ہنگامہ کھڑاکر دیا۔شاہ فرمان اپنی بات پرجمے رہے اورکہاکہ مرکزبقایا جات تودے نہیں رہاتوہم چورکیسے؟بنوں کی بجلی کاٹنے کی دھمکی کے جواب میں شاہ فرمان نے پنجاب کی بجلی کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی۔شاہ فرمان نے یہ بھی کہاکہ ہم پر پیسکومیں کرپشن کا الزام لگانے والے پیسکو کا چیف تبدیل کیوں نہیں کرتے؟؟

مزید خبریں :