08 جنوری ، 2014
کراچی…معروف مذہبی اسکالر اور جیو نیوز کے ہر دلعزیز اینکر ڈاکر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا درس دیا،مسلمانوں کو امن اور محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا درس دیا، لہٰذا ربیع الاول کے موقع پر مسلمانوں کو امن اور محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔