08 جنوری ، 2014
راولپنڈی…سابق صدر پرویز مشرف سے ان کے وکلا نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پرویزمشرف سے اے ایف آئی سی میں ان کے وکلاء شریف الدین پیرزادہ، انور منصور اور ابراہیم ستی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے وکلاء نے ان سے قانونی امور پر ایک گھنٹے تک صلاح مشورہ کیا۔