پاکستان
08 جنوری ، 2014

آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،کل احتساب عدالت پیش ہوں گے

آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،کل احتساب عدالت پیش ہوں گے

اسلام آباد…سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ آصف زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچے ان کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔ وہ کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں وہ اپنے خلاف ریفرنسز میں الزامات کا دفاع کریں گے۔ آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس ،کوٹیکنا، پولو گراوٴنڈ، اے آر وائی گولڈ اور ارسسیس ٹریکٹر ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔

مزید خبریں :