09 جنوری ، 2014
جنوبی وزیرستان…جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاررروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہل کار بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں رات 8 بجے مسلح دہشتگردوں نے پاک فوج کے گرین ریجن چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے ناکام بنادیا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہل کار بھی شہید ہوگئے ہیں۔