29 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ایم کیو ایم زونل کمیٹی کے رکن زاہد ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن قریب ہیں اسی لیے وڈیرے سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زاہد ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ تو متحدہ کے پاس ہے لیکن اختیارات نہیں تاہم جو جماعت بھی کراچی کے بگڑتے حالات کو کنٹرل کرنے کیلئے آگے بڑھے گی، ایم کیو ایم اس کا ساتھ دے گی۔