29 مارچ ، 2012
اسلام آباد … اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان پناہ گزین کے مطابق پاکستان میں 80 فی صد افغان بچے تعلیم سے محروم ہیں اور ان کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا میں مقیم ہے۔ اسلام آباد میں افغان مہاجرین کی تعلیم کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نیئل رائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 17 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں اور ان کے صرف 20 فیصد بچے ہی اسکول جا پاتے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ریجنل ڈائریکٹر یونیسکو گویب جوکم کا کہنا تھا کہ یونیسکو اور یو این ایچ سی آر نے افغان بچوں کیلئے اس سال 30 لاکھ روپے بجٹ مختص کیا ہے۔