11 جنوری ، 2014
کراچی…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومتی یقین دہانی کے بعد سندھ میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کے بعد سندھ میں ہڑتال ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔