دنیا
12 جنوری ، 2014

امریکا کے دریائے ایلک میں 5 ہزار گیلن کیمیائی مواد گرگیا

امریکا کے دریائے ایلک میں 5 ہزار گیلن کیمیائی مواد گرگیا

واشنگٹن…امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہوگیا۔ 3 لاکھ افراد گذشتہ 2روز سے نلکوں کے پانی سے محروم ہیں۔مغربی ورجینیا کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی دارالحکومت charleston کے قریب دریائے ایلک میں 2روز پہلے تقریباً 5ہزار گیلن مہلک صنعتی کیمیکل شامل ہوگیا۔ تاہم اب پانی میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کیمیکل ایک کمپنی کے ٹینک سے خارج ہوکر دریا میں آیا۔ واقعے کے بعد مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ charleston میں اسکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے اور تقریباً 3لاکھ افراد نلکوں کے پانی سے محروم ہیں۔ ایمرجنسی ورکرز نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں پانی تقسیم کیا جبکہ دکانوں پر پانی کی بوتلوں اور کین کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :