30 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور کی احتساب عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر سعید اختر کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔سعید اخترپر ریلوے اسکریپ کی فروخت میں بڑے پیمانے پر غبن کا الزام ہے انہیں جمعرات کے روز پوچھ گچھ کے لئے اسلام آباد میں نیب کے دفتر طلب کیا گیاجہاں سے انہیں گرفتار کر کے لاہور پہنچایا گیا۔ سعید اخترکو آج لاہور کی ایک احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سعید اخترکو 14روز کے ریمانڈ نیب کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت کی ہدایت پر سعید اختر کی اہل خانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔