پاکستان
14 جنوری ، 2014

ڈی جی رینجرزکاپولیس میں تبادلوں پراظہارتشویش،ٹارگٹڈ آپریشن روکنے پر غور

ڈی جی رینجرزکاپولیس میں تبادلوں پراظہارتشویش،ٹارگٹڈ آپریشن روکنے پر غور

کراچی…سندھ رینجرزکااجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرزرضوان اختر نے پولیس میں تبادلوں پرتشویش کا اظہارکیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں سندھ رینجرزنے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن روکنے پر غورکیا۔ رینجرزحکام نے تجویزدی کہ موجودہ پولیس ٹیم ایک سال تک اپنے عہدوں پر رہنی چاہیے۔اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ پولیس سیٹ اپ میں تبدیلی سے ٹارگٹڈ آپریشن کو نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے کراچی سمیت سندھ کے وسیع تر مفاد میں بغیر کسی وجہ کے تبادلے نہ کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے امید ظاہر کی کہ پولیس میں تبادلوں پر وزیراعظم کی ہدا یت پرعمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :