14 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک پر استعفے کے لیے دباوٴ نہیں ڈالا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک پر استعفے کیلئے دباوٴ ڈالنے کا تاثر غلط ہے،مستقل چیئرمین نادرا کا تقرر مکمل طور پر شفاف انداز میں کیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کسی حکومتی ایجنسی کے ذریعے طارق ملک پر دباوٴ ڈلوانے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا بورڈ کو نادرا آرڈیننس کے ذریعے دوبارہ تشکیل دے کر ادارے میں احتساب اور نگرانی کیلئے اچھی شہرت کی حامل شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔