پاکستان
14 جنوری ، 2014

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں فائرنگ کرنیوالا ”جج“ پکڑا گیا

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں فائرنگ کرنیوالا ”جج“ پکڑا گیا

فیصل آباد …فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں فائرنگ کرنیوالا اشتہاری ملزم اعجاز عرف ”جج“ پکڑا گیا۔اشتہاری ملزم اعجاز عرف ”جج“ پر 7 افراد کے قتل کا الزام ہے۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے موقع پرہوائی فائرنگ کرنے والوں میں سنگین وارداتوں ملوث ملزمان بھی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں ہفتے کو انتخابات کے موقع پر امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے دو گھنٹے تک شدید ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ فائرنگ کرنے والوں میں وکلاء کے علاوہ سنگین وارداتوں میں مطلوب افراد بھی شامل تھے۔ جن میں سے 7افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم اعجاز عرف جج کوگرفتار کرلیاگیا۔

مزید خبریں :