پاکستان
15 جنوری ، 2014

صوبائی محتسب پنجاب کے دفاتر میں آج”پنشنرزڈے “

صوبائی محتسب پنجاب کے دفاتر میں آج”پنشنرزڈے “

لاہور…صوبائی محتسب پنجاب کے تما م دفاتر میں آج ”پنشنرزڈے “ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی نگرانی محتسب پنجاب جاوید محمود خود کریں گے۔اس ضمن میں محتسب پنجا ب کے ہیڈ آفس لاہور واقع 2بینک روڈ میں صبح 10:00بجے انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل وزیر احمد قریشی لاہور میں کھلی کچہری لگاکر پنشنرز کی شکایات سنیں گے جبکہ ملتان،راولپنڈی اورسرگودھامیں محتسب پنجاب کے علاقائی دفاتر میں انچارج ایڈوائزر پنشنرز کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے ۔ریٹائرڈ ملازمین کی کثیر تعداد پنشن ، جی پی فنڈ، گروپ انشورنس اوربناولنٹ فنڈ سے متعلقہ معاملات کے حل کیلئے ”پنشنرزڈے“ پرآئے گی جن کے معاملات موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :