پاکستان
16 جنوری ، 2014

ساتھ اسکول جاتے تھے، ساتھ کھیلتے تھے، ایک ساتھ کوئز میں حصہ لیتے تھے

ساتھ اسکول جاتے تھے، ساتھ کھیلتے تھے، ایک ساتھ کوئز میں حصہ لیتے تھے

نواب شاہ …نواب شاہ میں اسکول وین حادثے میں جاں بحق طلباء کے ساتھی غم سے نڈھال ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بتائے دن یاد کرتے ہیں، جانے والے چلے مگر یادیں چھوڑ گئے ۔طلباء ماضی کے دن یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شرارتیں کرتے تھے، لڑتے تھے آخر میں ایک ہوجاتے تھے۔ نعمان، منصور اور اسیس ہم جماعت تھے، گہرے دوست تھے، جنہیں اب ان کا ساتھی یاد کر کے اداس ہے، اس معصوم کے پاس صرف یہ یادیں ہی بچی ہیں،شرارتیں کرتے تھے، لڑتے تھے آخر میں ایک ہوجاتے تھے۔فروا بھی اپنی سہیلیوں اور کلاس فیلوں کو یاد کرتی ہے، کہتی ہے بھولے بھی تو بھولے کیسے، سب بہت یاد آتے ہیں، اقراء جانے سے پہلے فروا سے دعا کرنے کو کہہ کر گئی تھی اور ایسی گئی کہ واپس ہی نہیں آئی۔اسکول وین حادثے میں محفوظ رہنے والے منتظمین کہتے ہیں کہ بچوں کو جیتنے کا اتنا شوق تھا کہ راستے میں بھی کتابوں کا مطالعہ کرتے رہے، اسکول کے ایک طالب علم حسنین کا کہنا ہے کہ حادثے میں اس کے دوست اور ایک کزن بھی جاں بحق ہوگئی۔ حسنین کا کہنا ہے کہ فریسہ جہاں جاتی جیت کر آتی، لیکن موت کے آگے کس کی چلتی ہے، زندگی موت کے آگے ہار جاتی ہے، ہمیشہ جیتنے والی فریسہ بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندگی کی بازی ہار گئی۔

مزید خبریں :