16 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورکے گردونواح میں شدید دھند کے باعث جمعرات کی شب علامہ اقبال ائرپورٹ تمام پروازوں کیلیے بند کردیا گیا ہے ، دھند کی وجہ سے لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بھی بند کردی گئی ہے۔ لاہورکے گردو نواح میں گہری دھند کے باعث علامہ اقبال ائر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، لاہور آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑا جارہا ہے۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں جدہ ، کویت اوردیگر شہروں کی پروازیں شامل ہیں ۔حدنگاہ صفر ہونے پر لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے بندکردی گئی۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے جی ٹی روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے۔جیونیوزکے نمایندے زاہدشیروانی کے مطابق لاہورکے نواحی علاقوں نے دھند کی سفید چادراوڑ ھ لی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کردی گئی ہے۔