پاکستان
16 جنوری ، 2014

کراچی:ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات،ڈاکٹر سمیت چھ افراد ہلاک

کراچی:ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات،ڈاکٹر سمیت چھ افراد ہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا، جمعرات کو بھی دو پولیس اہلکاروں اور ایک ڈاکٹر سمیت 6افراد موت کی آغوش میں دھکیل دیئے گئے۔کراچی میں بفرزون کے سیکٹر15اے ون میں کلینک کے باہر گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر آصف حسین کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کلینک کے باہر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے جب انھیں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ سائٹ میں گاڑی پر فائرنگ کرکے جنید علی کو قتل کردیاگیا، ایس پی سائٹ کے مطابق مقتول کی گاڑی سے جہادی لٹریچر ملا ہے۔ نارتھ کراچی میں شفیق موڑ کے قریب نقاب پوش ملزمان نے تیموریہ تھانے کی موبائل پر فائرنگ کردی جو ناکہ لگاکر وہاں کھڑی تھی، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاوید اورکانسٹیبل آصف جاں بحق ہوگئے جبکہ کانسٹیبل سلیم اور راہ گیر خاوند خان زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں اور حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے۔ کارساز کے قریب دوستوں کے درمیان غلطی سے پستول چل جانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، منگھوپیر میں دو گروہوں میں ذاتی تناذعے پرفائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :