پاکستان
30 مارچ ، 2012

مئی میں نیٹو اجلاس سے پہلے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جنرل ڈیمپسی

مئی میں نیٹو اجلاس سے پہلے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جنرل ڈیمپسی

واشنگٹن…چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی فوجی کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا مئی میں ہونے والے نیٹو اجلاس سے پہلے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بندش سے نہ صرف امریکا بلکہ نیٹو ممالک بھی متاثرہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات ختم کرنے کی حمایت نہیں کرتا فوجی تعلقات بنانے میں کئی سال لگے ہیں۔

مزید خبریں :