17 جنوری ، 2014
اسلام آباد… اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں درآمدی یوریا کو مقامی قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درآمدی کھاد کی ہر بوری پر حکومت 741 روپے سبسڈی دے گی۔ پاکستان اسٹیل کی افرادی قوت اس وقت تین ماہ کی تنخواہوں کی منتظر ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔