پاکستان
17 جنوری ، 2014

راجن پور: خوشحال خان خٹک ایکسپریس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

راجن پور: خوشحال خان خٹک ایکسپریس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

راجن پور… راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی کئی بوگیاں الٹ گئیں، جس سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔حادثہ کوٹلہ حسن شاہ میں راجن پور کے مقام پر پیش آیا، جہاں پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹریک پر نصب بم کے پھٹنے سے الٹ گئی ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، جی ایم ریلویزانجم پرویز کے مطابق بم ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا اوردھماکے کے انجن کا آئل ٹینک پھٹ گیا ، انہوں نے بتایا کہ مسافروں کومنزل تک پہنچانے کے لئے متبادل ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :