17 جنوری ، 2014
لاہور…وزیر اعظم نواز شریف کو گورنمنٹ کالج لاہو ر نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔تقریب میں وزیر اعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔کالج کے دور کئی یادیں بانٹیں اور پھر سے اسی دور میں واپس جانے کی خواہش بھی کی۔زمانہ طالبعلمی کا دور بے حد سہانا ہوتا ہے جس کی یادیں چہرے پر مسکراہٹیں بکھیردیتی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی آج ان ہی یادوں میں ڈوبے ہوئے نظر آئے۔اپنے کالج پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری لینے پہنچے توماضی نے یادوں پر پھر دستک دی۔ خوب چٹکلے چھوڑے۔ لوگوں کو ہنسایا،اپنے دور کے کچھ حسین پل اور خوبصورت یادیں طلبا کے ساتھ بانٹیں اور پھر سے ان دنوں میں لوٹ جانے کی خواہش بھی کی۔وزیر اعظم کالج کے دور میں بہترین کرکٹ کھلاڑی بھی رہے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں لیکن خود نواز شریف نے یہ بات بتائی ذرا مختلف انداز میں اپنے کالج میں آکر وزیر اعظم کا موڈ اتنا خوشگوار تھا کہ خود کو ملنے والی ڈگری کو بھی مزاح کے رنگ میں رنگ دیا۔