17 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور میں نجی ایئرلائنز کے دفتر میں عشق کی ناکامی کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کامران کے باے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ انجینئر نہیں بلکہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے۔ ملزم پچھلے دوسال سے حبیب اللہ روڈ پر رہ رہا تھا۔ نجی ایئرلائنز کے دفتر میں پستول لیکر گھسنے والے ملزم کامران کے محلے دار وں کے مطابق ملزم کا اپنے محلے میں کسی سے ملنا جلنانہیں تھا۔ ملزم ایک رکشہ ڈرائیور ہے اور اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں۔ مالک مکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد ملزم کامران کے دیگر گھروالے فوری طور پر گھر چھوڑ کر چلے گئے ۔