17 جنوری ، 2014
کراچی…انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،کل الیکٹرانک میڈیامیں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے ۔ہفتے کی رات 7:30 پرعالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹرڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوٹی وی سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تفریحی اور انعامات سے بھر پور فیملی شو ”انعام گھر“ کا آغاز ہورہاہے۔ یہ ایک ایسے اچھوتے سفر کی شروعات ہے جس کی راہ میں بہت سے دلچسپ موڑ آئیں گے اور منزل پر پہنچنے والے کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔