پاکستان
17 جنوری ، 2014

پاک، بھارت بریگیڈئیرز سطح کے مذاکرات

پاک، بھارت بریگیڈئیرز سطح کے مذاکرات

راولا کوٹ…پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ فوجی افسران میں ملاقات میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور بھارت کے بریگیڈئیر سطح کے فوجی افسران کی ملاقات راولا کوٹ پونچھ سیکٹر میں ہوئی۔ یہ ملاقات ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کئے گئے فیصلوں کے تناظر میں ہوئی۔ پاک، بھارت اعلیٰ فوجی افسران کے درمیان اس ملاقات میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کے معاہدے کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :