17 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکے کا ایک زخمی آج چل بسا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں واقع تبلیغی مرکز میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی آج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد تبلیغی مرکز دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔