17 جنوری ، 2014
لاہور…وزارت پانی وبجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ انہیں مرحلہ وار فارغ کیا جائے گا۔پیپکو ذرائع کے مطابق سابق دور میں سیاسی بنیادوں پر ہزاروں ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔ انہیں ہر سال توسیع دے دی جاتی تھی تاہم موجودہ حکومت کی طرف سے ہدایت ملنے پر لیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک لیسکو سے 500 ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ دیگر کمپنیوں سے 4 ہزار سے زائد ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ کئے جائیں گے۔