پاکستان
30 مارچ ، 2012

حیسکو نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا، ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے بجلی بند

حیسکو نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا، ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے بجلی بند

حیدر آباد … حیسکو نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا، حیدر آباد میں جمعہ کی چھٹی کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حیسکو نے حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا، جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ حیدر آباد میں ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث مساجد، اسپتالوں اور گھروں میں موجود افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیسکو اور تاجروں کے درمیان طے پایا تھا کہ بازار بند ہونے پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم جمعہ کو بازاور کاروباری مراکز بند ہونے کے باوجود 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

مزید خبریں :