30 مارچ ، 2012
اسلام آباد…میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام یقینی بنائے اور ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ امریکی سفیر کیمرون منٹراوربرطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے اسلام آبادمیں میاں نوازشریف سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پردوطرفہ تعلقات ، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ امریکا کو پاکستانی عوام کی خواہشات اور جذبات کا احترام کرنا چاہئیے، امریکا کو پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قراردادوں اور نیٹو سپلائی سے متعلق پارلیمنٹ کے فیصلے کابھی احترام کرناچاہئے۔