پاکستان
30 مارچ ، 2012

نظریہ ضرورت کا کریا کرم کردیا گیا ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید

نظریہ ضرورت کا کریا کرم کردیا گیا ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید

راولپنڈی … لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں عدلیہ کا کردار شرمناک رہا ہے لیکن 2007ء کے بعد عدلیہ بالغ ہوگئی اور نظریہ ضرورت کا کریا کرم کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی تقریب سے خطاب میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جو قدم شاہراہ دستور سے چلے تھے ابھی تک منزل تک نہیں پہنچ سکے، عوام کو انصاف ملنا ان کا حق ہے، عدلیہ کا کردار تسلیم کر لیا گیا ہے، وکلاء تعاون کریں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر کسی کو انصاف نہ ملے تو اس کے وہ ذمہ دار ہیں، جج صاحبان اپنی آنکھ قانون پر رکھیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار کے صدر شیخ احسن الدین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔

مزید خبریں :