پاکستان
30 مارچ ، 2012

فوج اور پارلیمنٹ کی قومی مفاد کے معاملے پر سوچ ایک ہے، حنا ربانی کھر

فوج اور پارلیمنٹ کی قومی مفاد کے معاملے پر سوچ ایک ہے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی نہایت اہم معاملہ ہے، فوج اور پارلیمنٹ کی قومی مفاد کے معاملے پر سوچ ایک ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عملی طور پر پاکستان کی خارجہ پالیسی بنانے کا کام پارلیمان کو سونپا ہے اور اب تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں وقت زیادہ لگتا ہے تاہم جو نتائج سامنے آتے ہیں وہ دیرپا اور مستحکم ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا معاملہ صرف امریکا کے ساتھ ہی نہیں بلکہ نیٹو اور ایساف کے ساتھ بھی ہے جس میں 48 ممالک شامل ہیں۔

مزید خبریں :