پاکستان
30 مارچ ، 2012

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی خواتین کیلئے مخصوص 3 نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست کیلئے کاغذات نامزد گی 2 اپریل کو جمع کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کی 2 نشستیں میمونہ ہاشمی اور نزہت صادق کے استعفوں جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست شمائلہ رانا کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔ ان تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان 13 اپریل کو کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :