پاکستان
30 مارچ ، 2012

بلوچستان اسمبلی:گوادر انڈسٹریل ترمیمی بل سمیت کئی قراردادیں منظور

بلوچستان اسمبلی:گوادر انڈسٹریل ترمیمی بل سمیت کئی قراردادیں منظور

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سپنی روڈ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی 2009کاترمیمی مسودہ قانون اور کوئٹہ سے اندرون ملک پی آئی اے کے جہازوں کے کرایوں کواسلام آباد۔ کراچی اور کراچی۔ لاہور روٹ کے کرایوں کے برابرلائے جانے کے حوالے سے پیش کردہ قراردادیں منظور کرلی گئیں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیرصدارت نصف گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں گذشتہ روز کوئٹہ میں سپنی روڈ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، بعد میں صوبائی وزیرصنعت سید احسان شاہ نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی 2009کا ترمیمی مسودہ قانون اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا، اسی طرح رکن اسمبلی جعفر مندوخیل نے کوئٹہ سیپی آئی اے کے جہاز کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی روٹ کے کرایوں کواسلام آباد۔ کراچی اور کراچی۔ لاہور روٹ کے کرایوں کے برابر لانے کے حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کی اس قرارد کو بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا، قرار دار میں پی آئی اے کی جانب سے کوئٹہ سیجہازوں کے نائٹ کوچز پیکیج اور نجی ائرلائنز کے آپریشن کا بھی مطالبہ کیا گیاتھا، بعد میں اسمبلی اجلاس 2اپریل شام پانچ بجے تک کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

مزید خبریں :