کاروبار
30 مارچ ، 2012

سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا

سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد … سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق سی این جی پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو سی این جی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام کے مطابق سی این جی فی کلو پیٹرول کی قیمت کے 55 فی صد کرنے کی تجویز ہے جو ابھی 49 فی صد ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز میں اضافے کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار کے چند علاقوں میں سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 58 پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور پوٹھوہار کے چند علاقوں میں سی این جی کی قیمت 9 روپے 93 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔

مزید خبریں :