پاکستان
30 مارچ ، 2012

لوڈ شیڈنگ جلد ختم اور عوام کو 24گھنٹے میں خوشخبری دینگے، گورنر پنجاب

لوڈ شیڈنگ جلد ختم اور عوام کو 24گھنٹے میں خوشخبری دینگے، گورنر پنجاب

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا بحران نہ صرف جلد ختم کردے گی بلکہ 24 گھنٹے میں عوام کو خوشخبری بھی دے گی جبکہ قومی تاجر اتحاد برادری نے حکومت پنجاب کی جانب سے کل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی کال مسترد کردی ہے ۔قومی تاجر اتحاد برادری کے صدر بابر بٹ نے 25 رکنی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔ بابر بٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم سمجھتی ہے اورہڑتال کی کال مسترد کرتی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سیاسی بصیرت اور جمہوری سوچ سے نابلد ہے اور سیاسی افراتفری پھیلا کر اپنے مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے ہی صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور مال روڈ پر جلوس نکال کر قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

مزید خبریں :