پاکستان
30 مارچ ، 2012

غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا،چیف جسٹس

 غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے سوا کوئی بھی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ججز کسی کی حمایت کیے بغیر آزادانہ فیصلے کر رہے ہیں پشاور میں نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کیمٹی کے اجلاس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ عدلیہ نے عوام کا اعتماد بحال کر دیا ہے اور اس سے عدلیہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ عدلیہ قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کی کارکردگی سے جمہوری اقدار اور آئین کی بالا دستی بڑھ رہی ہے۔ اور آئین کے سوا کوئی بھی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جج آزادانہ فیصلے کر رہے ہیں اور وہ کسی کی حمایت نہیں کر رہے۔ اسی وجہ سے انصاف کی فراہمی کا عمل مستحکم ہو رہا ہے اور عدالتوں میں کیسز کا سیلا ب آ رہا ہے۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے واضح کیا کہ عدالیہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور اس لعنت کی روک تھام کے لیے کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، اس سے قبل چیف جسٹس پشاور پہنچنے پر نئے ججز ریسٹ ہاوس کا افتتاح بھی کیا ۔

مزید خبریں :