پاکستان
30 مارچ ، 2012

وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس میں بجلی و گیس کے صوبائی اور وفاقی حکومت کے نادہندہ اداروں سے وصولیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ نجی بجلی گھروں کو گیس کی اضافی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانی و بجلی، پیٹرولیم اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ نجی بجلی گھروں کو متبادل اور اضافی طور پر گیس کی فراہمی کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد نجی بجلی گھر آئندہ 4 روز میں مکمل آپریشنل ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انرجی پر تکنیکی سب کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کیا جائے اور ایل این جی و ایل پی جی کی امپورٹ کے راستوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ اجلاس میں بجلی و گیس کے صوبائی اور وفاقی حکومت کے نادہندہ اداروں سے وصولیوں کو تیز اور فوری ریکوری کے انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزید خبریں :