30 مارچ ، 2012
اسلام آباد … جنرل منیجر نیشنل پاور کنٹرول سینٹر مسعود اختر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 3 رینٹل پاور پلانٹس کو بند کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ جنرل منیجر این پی سی سی کے مطابق جن رینٹل پاور پلانٹس کو بند کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں کارکے رینٹل ، نوڈیرو ٹو اور گلف رینٹل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوڈیرو ٹو 51 میگا واٹ، کارکے 231 میگاواٹ اور گلف رینٹل 61 میگاواٹ بجلی پیداوار کرنے کی صلاحیت کا حامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 رینٹل پاور پراجیکٹس کو نوٹس جاری کئے جو چل رہے تھے۔