30 مارچ ، 2012
واشنگٹن … ڈائریکٹر کشمیری امریکی کونسل غلام نبی فائی کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے سمیت دو الزامات پر 2 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ کشمیری امریکی کونسل کے رہنما غلام نبی فائی پر غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور آئی ایس آئی سے رقم لینے کا الزام تھا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق غلام نبی فائی نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی سے 5 سے 7 لاکھ ڈالر سالانہ رقم لے کر ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔