پاکستان
30 مارچ ، 2012

کراچی: رینجرز کا آپریشن، 14سے زائد جرائم پیشہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے پولیس کی مدد سے ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے 14 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے پولیس کی مدد سے منظور کالونی، لائنز ایریا، چنیسر گوٹھ، جمشید ٹاوٴن اور لانڈھی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور اس دوران 14 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، ایس ایم جیز اور پستولوں سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :